ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے کیلئے تاجر دوست سکیم کو کامیاب بنا ئینگے، وزیر خزانہ

ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے کیلئے تاجر دوست سکیم کو کامیاب بنا ئینگے، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب کا فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ہیڈکوارٹرز کا دورہ۔

ٹیکس سے متعلق مختلف اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاجر دوست سکیم چھوٹے تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی غرض سے شروع کی گئی ہے اور حکومت ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے کے لیے تاجر دوست سکیم کو کامیاب بنانے کے لیے پُر عزم ہے۔ وزیر خزانہ کی نگرانی میں ہونے والے اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ اور بورڈ کے اراکین نے بھی شر یک ہوئے ۔ اجلاس میں تاجر دوست سکیم، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مختلف منصوبوں، ٹیکس فراڈ اور جعلی انوائسز سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:آئندہ مالی سال کاوفاقی بجٹ جون میں پیش کئے جانے کا امکان

تاجر دوست سکیم کے حوالے سے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سکیم کا آغازچھوٹے تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی غرض سے کیا گیا ہے اور حکومت کی پوری کوشش ہے کہ ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے کے لیے تاجر دوست سکیم کو کامیاب بنا یا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس فراڈ اور جعلی انوائسز کے واقعات کا پتہ لگانے اور دھوکا دہی سے چوری کئےگئے سیلز ٹیکس کی وصولی یقینی بنانے کے لیے ایک مؤثر طریقہ کار وضع کرنے کی ضرورت ہے ۔ وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں محصولات جمع کرنے کی کوششوں اور ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن سمیت دیگر امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *