پی ٹی آئی کا 9 مئی سے متعلق سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا 9 مئی سے متعلق سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے سانحہ 9 مئی سے متعلق 2 اور سابق نگران وزیراعظم انورالحق کاکڑ کے فارم 47 سے متعلق بیان پر عدالت عظمیٰ میں پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ 

پاکستان تحریک انصاف کے رہنمارؤف حسن نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مزید 3 پٹیشنز سپریم کورٹ آف پاکستان میں دائر کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رؤف حسن کا کہنا تھا کہ پہلی پٹیشن 9 مئی کے دن ملٹری انسٹالیشنز پر سی سی ٹی وی فوٹیجز کی برآمدگی، دوسری پٹیشن 9 مئی کو 16 کارکنوں کے قتل اور تیسری پٹیشن سابق نگران وزیر اعظم انورالحق کاکڑ کے فارم 47 کے حوالے سے بیان پر دائر کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:شیر افضل مروت کی شبلی فراز اور عمرایوب کا کچا چٹھا کھولنے کی دھمکی

رؤف حسن کا مزید کہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی نےاس اہم معاملے پر سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو اہم ذمہ داری سونپ دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے حکم دیا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز کی چوری لندن پلان کا حصہ ہے، بانی پاکستان تحریک انصاف نے جوڈیشل کمیشن میں اپنی گرفتاری کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کی چوری کی بات بھی کی ہے۔انہوں نے آخر میں کہا کہ سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کو عدالت میں پیش کرنے کے لئے بھی پٹیشن دائر کر یں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *