خیبرپختونخوا حکومت نے صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم کو وزیرخزانہ کا اضافی چارج دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر قانون آفتاب عالم کو وزارت خزانہ کا اضافی قلمدان سونپنے کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ آفتاب عالم محکمہ قانون و انسانی حقوق کے وزیر بھی رہیں گے۔ آفتاب عالم کل صوبائی اسمبلی اجلاس میں 2سالہ نظر ثانی شدہ بجٹ پیش کریں گے جبکہ مزمل اسلم بحیثیت مشیر خزانہ اپنا کام جاری رکھیں گے۔
مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا کابینہ کی صوبائی وزراء پر نوازشات کی بارش
دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے تاحال خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی سمری پر دستخط نہیں کیے۔صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے 37اراکین کی ریکوزیشن اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروائی جائیگی۔ ریکوزیشن جمع کرنے کے بعد اسپیکر صوبائی اسمبلی کل سہ پہر کو3بجے اجلاس طلب کریں گے۔