پاکستان میں گاڑیوں کے بعد اب موبائل فونز کی قیمتوں میں بھی بڑی کمی ہونے لگی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سام سنگ، ریوو، انفینکس سمیت تمام برانڈز نے قیمتوں میں ہزاروں روپے کی کمی کر دی ہے۔ رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ موبائل فونز کی قیمتوں میں 20ہزار روپے تک کمی دیکھنے میں آئی ہے اور قیمتیں مزید کم ہونے کا امکان ہے۔موبائل فون کے کاروبار سے منسلک تاجروں کو کہنا ہے کہ موبائل فون کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سےشہریوں کی قوت خرید میں کمی ہوئی اور موبائل مارکیٹ شدید متاثر ہوئی جس وجہ سے کمپنیوں نے اپنے فونز کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ایپل کے علاوہ تقریباََ تمام برانڈز بشمول سام سنگ پاکستان میں تیار ہورہے ہیں۔ ایک تو یہ موبائل فونز قیمت میں مناسب ہوتے ہیں جبکہ ان کی وارنٹی بھی زیادہ ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں: ٹیوٹا نے قسطوں پر گاڑی حاصل کرنے کی خصوصی آفر متعارف کروا دی
رپورٹس کے مطابق 35ہزار روپے میں ملنے والا موبائل فون اب 20ہزارروپے میں دستیاب ہے۔پہلے ڈالرز کی قلت کی وجہ سے ایل سیز نہیں کھل رہی تھیں لیکن اب صورتحال یہ ہے کہ طلب سے زائد مال دستیاب ہے جس وجہ سے قیمتیں کم ہوئی ہیں۔
سام سنگ ریٹ لسٹ کے مطابق ماڈل ایس 22 الٹرا 4 لاکھ 25 ہزار روپے سے کم ہو کر 3 لاکھ روپے میں فروخت ہو رہا ہے، گیلکسی زیڈ فولڈ کی قیمت میں 80 ہزار روپے تک کمی ہوئی ہے، ڈیلرز کے مطابق سام سنگ سمیت تمام برانڈز کافی حد تک سستے ہو چکے ہیں، جن کی قیمتوں میں مزید کمی کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔