عمران خان کا شیر افضل مروت کو کورکمیٹی سے نکالنے کا حکم

عمران خان کا شیر افضل مروت کو کورکمیٹی سے نکالنے کا حکم

تحریک انصاف نے شیر افضل مروت کو کور کمیٹی سے بھی نکالنے کا اعلان کر دیا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے بتایا کہ عمران خان نے شیر افضل مروت کوکور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی سے نکالنےاور شوکاز جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔ عمر ایوب کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت نے سعودی حکومت سے تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی۔ بانی پی ٹی آئی کے ولی عہد پرنس محمد بن سلمان کے ساتھ نہایت اچھے تعلقات ہیں۔

 

مزید پڑھیں: شیر افضل مروت کی شبلی فراز اور عمرایوب کا کچا چٹھا کھولنے کی دھمکی

عمر ایوب نے کہا کہ شیرافضل مروت کو بانی پی ٹی آئی نے بہت عزت و احترام دیا ، شیرافضل مروت کو بارہا پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی نہ کرنےکی ہدایات دیں۔تاہم اب عمران خان نے حکم جاری کیا ہے کہ شیرافضل مروت کو کورکمیٹی اورسیاسی کمیٹی سےالگ کیا جائے۔ جبکہ کمیٹی کو شیر افضل مروت کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لینے کا کہا گیا۔

 

مزید پڑھیں: میری شیر افضل مروت سے کوئی لڑائی نہیں، عمر ایوب

عمر ایوب نے مزید بتایا کہ آج بانی پی ٹی آئی سے ہماری تفصیلی ملاقات ہوئی، بانی پی ٹی آئی نے عارف علوی کو بھی اہم ذمہ داری سونپی ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی ورکرز کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں، کل وکیلوں کے ساتھ جو ہوا اس کی بھی مذمت کرتے ہیں، پارٹی کا سیکرٹری جنرل ہوں لیکن فیصلوں کا اختیار بانی پی ٹی آئی کا ہے، اڈیالہ جیل میں ملنا نہ ملنا میرا اختیار نہیں، بانی پی ٹی آئی کو انفارمیشن ملتی رہتی ہے، وہ اخبارات بھی پڑھتے ہیں، مجھے لیڈر آف اپوزیشن بنانےکا حکم بانی پی ٹی آئی نے دیا تھا۔

 

جبکہ دوسری جانب تحریک انصاف کے حمایت یافتہ رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ مجھے عہدوں کا لالچ نہیں، پارٹی کی آفیشل میڈیا ٹیم میرے خلاف ہے،وہ جس ایجنڈے کیلئے نکلے تھے وہ ایجنڈا آج ختم ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی کو اس وقت اٹھایا جب مردہ گھوڑا بن گئی تھی۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں شبلی فراز اور عمرایوب رکاوٹ ہیں، دونوں کا کچا چٹھا کھولوں گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *