لاہور ائیرپورٹ پر آتشزدگی، فلائٹ آپریشن کئی گھنٹوں کیلئے بند

لاہور ائیرپورٹ پر آتشزدگی، فلائٹ آپریشن کئی گھنٹوں کیلئے بند

لاہور ائیرپورٹ پر آتشزدگی کا واقعہ، فلائٹ آپریشن10بجے تک بند رہے گا۔

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، جس کی وجہ سے فلائٹ آپریشن کئی گھنٹوں سے بند ہے۔ سول ایوی ایشن نے نوٹم جاری کیا ہے کہ لاہور ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن رات 10بجے تک بند رہے گا۔ اس سے قبل لاہور ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن کی بندش کا دورانیہ 3:30بجے تک تھا۔ سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری نوٹم کے مطابق لاہور ائیرپورٹ پر امیگریشن سسٹم بحالی کیلئے رات 10بجے تک کا وقت دیا گیا ہے۔

آئی ایم ایس سسٹم بحال ہونے پر انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن شروع ہوسکے گا۔ ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ائیرپورٹ کی بین الاقوامی پروازوں کیلئے بند کیا گیا ہے۔اندرون ملک کی پروازوں اور کارگو جہاز لاہور ائیرپورٹ پر لینڈ کرسکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آتشزدگی کے بعد لاہور کی 24 ملکی اور غیر ملکی پروازیں منسوخ اور 3 کی متبادل منتقلی ہوئی جب کہ فضا میں موجود غیر ملکی پروزازوں کو متبادل ائیرپورٹ پر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ لاہور ائیرپورٹ کے لاؤنج میں آگ بھڑکنے سے ائیرپورٹ پر امیگریشن کا عمل متاثر ہوا اور لاہور سے پہلی حج پرواز کو بھی روک دیا گیا۔ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق آگ امیگریشن کاؤنٹر کی سیلنگ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تھی۔

مزید پڑھیں: دنیا کا بہترین ایئرپورٹ کونسا ہے، نام سامنے آگیا

 

دوسری جانب وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور ائیرپورٹ پر آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔ائیرپورٹ پر پی آئی اے اور نجی ائیرلائنز کی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ مسافروں کی سہولت کے لیے امیگریشن کاونٹر کو جلد فنکشنل کیا جائے۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق عازمین حج کے لیے بنائے گئے خصوصی امیگریشن ایریا میں شارٹ سرکٹ ہوا اور علی الصبح شارٹ سرکٹ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر قابو پالیا گیا۔ترجمان نے کہا کہ حج اور دیگر انٹرنیشنل فلائٹس کو ڈومیسٹک سائیڈ سے ڈیل کیا جارہا ہے، فلائٹ آپریشنز رات تک بحال ہونے کی توقع ہے، مزید کہنا تھا کہ لاہور ایئرپورٹ لینڈ کرنے والی فلائیٹس کی عارضی طور پر مینول امیگریشن کی جارہی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *