پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات 7 جون سے شروع ہونے کا امکان ظاہر کر دیا گیا۔
ملک بھر میں بڑھتی شدید گرمی کے باعث محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کے مجوزہ شیڈول کا اعلان کردیا۔ مجوزہ شیڈول کے مطابق کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات 7 جون 2024 سے شروع ہوں گی اور تعلیمی ادارے 19 اگست 2024 کو کھلیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا کیس فوجی عدالت میں جانا چاہئے، وفاقی وزیر قانون
یہ فیصلہ مئی میں درجہ حرارت میں نمایاں اضافے کے بعد سامنے آیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن مئی کے تیسرے ہفتے تک جاری کر دیا جائے گا۔دریں اثنا سندھ میں بھی بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے باعث موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان جلد متوقع ہے۔ کراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات جاری ہیں جن میں 3 لاکھ 68 ہزار سے زائد طلبہ شرکت کر رہے ہیں۔ اس مقصد کے لئے کل 504 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا میں لیکچررز اور پروفسیرز کی سیاسی بنیادوں پر تعیناتیاں روکنے کے لئے محکمہ کی جانب سے باقاعدہ پالیسی و ضع کر دی گئی ۔ کرک،لکی مروت ، ٹانک اور دیگر اضلاع سے لیکچررز اور پروفیسرز کی جانب سے آبائی اضلاع سے پشاور تعیناتی کےلئے سب سے زیادہ سفارشیں اور دباو ڈالا جاتاہے جس کے پیش نظر محکمہ کی جانب سے باقاعدہ طورپر پالیسی بنائی گئی ۔