سانحہ 9مئی،ملوث شر پسندوں ، سہولت کاروں کو کوئی معافی نہیں ملے گی،وزیراعظم

سانحہ 9مئی،ملوث شر پسندوں ، سہولت کاروں کو کوئی معافی نہیں ملے گی،وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہےکہ ایک سال قبل ہماری قومی عزت اوروقار کی علامتوں اور پاک وطن کے تقدس پرحملہ کیا گیا،سانحہ 9مئی میں ملوث شر پسندوں ، سہولت کاروں اور اکسانے والوں کو کوئی معافی نہیں ملے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزیراعظم نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ جھوٹ کے لبادے میں حق کی روشنی کو نہیں چھپایا جا سکتا، آج سے ایک سال قبل نہ صرف ہماری قومی عزت اوروقار کی علامتوں پر حملہ کیا گیا، یہ حملہ پاک وطن کے تقدس کو پامال کرنے کے مترادف تھا۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا وہ کسی صورت قابل برداشت نہیں، اس بارے قطعی طور پر کوئی نرمی نہیں ہوسکتی،سانحہ 9مئی میں ملوث شر پسندوں ، سہولت کاروں اور اکسانے والوں کے لئے کوئی معافی نہیں ۔وزیر اعظم نے کہا کہ آئیے عہد کریں کہ سانحہ 9مئی کو کبھی بھی دہرانے نہیں دیں گے۔

9 مئی  واقعات ، پاک فوج کی شدید مذمت

دوسری جانب پاکستان کی مسلح افواج نے 9 مئی 2024 کو ہونے والے پرتشدد واقعات کی شدید مذمت کی ہے اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں 9 مئی کے واقعات کو پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن قرار دیا گیا ہے جب ‘سیاسی محرکات پر مبنی اور برین واشڈ دہشت گرد’ پرتشدد کارروائیوں اور توڑ پھوڑ میں ملوث تھے، قومی علامتوں اور ریاستی اداروں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: آٹے کی قیمتوں میں کمی، برائلرمرغی کا گوشت بھی سستا

بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج نے ملک کو غیر مستحکم کرنے اور مسلح افواج کو کمزور کرنے کی سازش کو ناکام بنا دیا ہے اور تشدد کے “ماسٹر مائنڈز، سہولت کاروں اور مجرموں” کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کریں گی۔ ہم پاکستان کی خوشحالی اور استحکام کے لئے کام کرتے رہیں گے اور ریاست کے کسی بھی دشمن کو اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

فوج نے تشدد کے متاثرین کو بھی خراج تحسین پیش کیا، جن میں مسلح افواج اور پولیس کے اہلکار بھی شامل ہیں، جو فرائض کی انجام دہی کے دوران ہلاک یا زخمی ہوئے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارے شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ہم اپنی پوری طاقت کے ساتھ پاکستان کا دفاع جاری رکھیں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی واٹس ایپ گروپس سے نکال دیا گیا

بیان کے اختتام پر اتحاد و یکجہتی کے پیغام کے ساتھ  اس بات زور دیا گیا کہ وہ پاکستان کے دشمنوں کے مذموم عزائم کی مذمت کرنے اور ملک کے روشن مستقبل کے لیے کام کرنے کے لیے متحد ہو جائیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ آئیے ہم 9 مئی کے تشدد اور افراتفری کی مذمت کرنے کے لیے متحد ہوں اور پرامن اور خوشحال پاکستان کے لیے مل کر کام کریں۔افواج پاکستان زندہ باد،پاکستان پائندہ باد۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *