تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے رہنما شیر افضل مروت کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی اور واٹس ایپ گروپ سے نکال دیا ہے۔
یہ فیصلہ شیر افضل مروت کی جانب سے چیئرمین عمران خان سمیت پارٹی قیادت کے خلاف بیانات کے بعد سامنے آیا۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ عمران خان مروت کے غیر ضروری بیانات اور رویے سے ناراض ہیں جس کی وجہ سے انہیں گروپسے نکالاگیا ہے۔ مروت اس سے قبل شبلی فراز اور عمر ایوب سمیت پارٹی رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں اور ان پر عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ دینے کا الزام عائد کر چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شیر افضل مروت یوٹیوبر کے بھکاری کہنے پربرہم
شیر افضل مروت نے کہا کہ تحریک انصاف کو میں نے اس وقت اٹھایا جب یہ سب لوگ چھپے ہوئے تھے اور پارٹی مردہ گھوڑا بن گئی تھی، خدمت کا صلہ یہ ملا کہ سوشل میڈیا ٹیم میرے خلاف مہم چلا رہی ہے۔پارٹی نے مروت کے متنازع بیانات پر ان کے خلاف کارروائی کرنے پر بھی غور کیا ہے۔ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب مروت کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ کے لیے نامزد کیا گیا تھا، جو بعد میں عمران خان کی جانب سے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کو دیا گیا تھا۔
گزشتہ روز
واضح رہے کہ شیر افضل مروت نے آج عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر کہا تھا کہ عمر ایوب اور شبلی فراز نے مجھے عمران خان سےملاقات نہیں کرنے دی۔ان کا کہنا تھاکہ میری ملاقاتوں میں رکاوٹ جیل حکام ڈال سکتے ہیں یا جو اوپر ہوتے ہیں وہ بھی رکاوٹ ڈال سکتے ہیں۔ کل بھی عمران خان سے ملاقات کیلئے آیا لیکن ملنے نہیں دیا گیا اور آج بھی ملاقات سے روک دیا گیا ہے۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ میرا بانی پی ٹی آئی سے ملنا ضروری تھا لیکن عمر ایوب اور شبلی فراز نے مجھے ملاقات نہیں کرنے دی۔شبلی فراز نے کہا کہ شیر افضل مروت کے نام پر ن لیگ کو اعتراض ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا کیس فوجی عدالت میں جانا چاہئے، وفاقی وزیر قانون
شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا کہ سعودی سفیر کے اعتراض پر میرا نام چئیرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کیلئے ختم کرکے میری تذلیل کی گئی ہے۔ اب میری اس عہدے میں مزید کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ نہ مجھے عہدوں کا کوئی لالچ ہے،ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو میں نے اس وقت اُٹھایا جب یہ ایک مردہ گھوڑا بن چکی تھی۔عمران خان کیلئے کبھی مشکلات نہیں پیدا کروں گا۔میں نے عمران خان کو بتا دیا تھا کہ 8فروری سے مجھے ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ عمران خان شیر افضل مروت سے غیر ضروری بیانات اور رویے کی وجہ سے خفا ہیں اور انہوں نے ہی کل اور آج اڈیالہ جیل میں ملاقات سے انکار کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پارٹی رہنماؤں نے بانی تحریک انصاف کو شیر افضل مروت کو سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی سے نکالنے کی تجویز دی تھی۔