وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے لئے( پیکا) ایکٹ 2016ء میں ترمیم کی منظوری دیدی ۔
تفصیلات کے مطابق پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ( پیکا)ایکٹ 2024ء کے تحت ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن ایجنسی کے قیام کی منظوری دی گئی ہے، نیا پیکا بل کابینہ کی منظوری کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس میں پیش کیا جائے گا، ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی ڈیجیٹل حقوق سے متعلق معاملات پر حکومت کو مشورے دے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کی قانونی اصلاحات کمیٹی نے مجوزہ ترمیمی بل اور ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن ایجنسی کے قیام کی تجویز دی تھی، پیکا ترمیمی بل اور ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن ایجنسی کی انچارج وزارت آئی ٹی ہوگی، ڈیجیٹل اتھارٹی انٹرنیٹ کے ذمہ دارانہ استعمال کو یقینی بنائے گی۔
مزید پڑھیں: یوٹیوب نے صارفین کیلئے دلچسپ فیچر متعارف کروادیا
ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی مثبت ڈیجیٹل ایکو سسٹم کے فروغ کے لئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ساتھ تعاون میں سہولت فراہم کرے گی، مجوزہ ڈیجیٹل رائٹس اتھارٹی آن لائن مواد کو بھی ریگولیٹ کرے گی، اتھارٹی سوشل میڈیا پر قانون کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرے گی، ڈیجیٹل رائٹس اتھارٹی نئے پیکا قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے گی۔ذرائع کے مطابق ڈیجیٹل رائٹس اتھارٹی ملوث افراد اور گواہوں کو طلب بھی کر سکے گی، اتھارٹی ڈیجیٹل حقوق کے قوانین کے نفاذ کے لئے قواعد بھی بنا سکے گی ۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزارت آئی ٹی نے نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن اتھارٹی بنانےسے متعلق ایس آر او بھی جاری کیا تھا۔