آئندہ مالی سال کاوفاقی بجٹ جون میں پیش کئے جانے کا امکان

آئندہ مالی سال کاوفاقی بجٹ جون میں پیش کئے جانے کا امکان

وفاقی حکومت کی طرف سے آئندہ مالی سال 2024-25 کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ اے پی سی سی کا سالانہ اجلاس 28 سے 29 مئی کو ہوگا اجلاس میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے لئےفنڈز کی منظوری بھی دی جائے گی، اس سے قبل سالانہ اجلاس مئی کے پہلے ہفتے میں ہونا تھا۔ اس کے علاوہ قومی ا قتصادی کونسل کا اجلاس بھی تاخیر سے بلایا جائے گا ۔ مقررہ شیڈول کے مطابق این ای سی کا اجلاس مئی کے دوسرے ہفتے ہوگا جب کہ نئے مالی سال کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

مزید پڑھیں:بجلی فی یونٹ 2 روپے 83 پیسے مہنگی کردی گئی

واضح رہے کہ الیکشن 2024سے ایک دن قبل وزارت خزانہ نے نئے مالی سال کا بجٹ شیڈول جاری کیاتھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *