پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی ) کے سینئر رہنما شیر افضل مروت سے اڈیالہ جیل کے باہر نازیبا زبان کا استعمال کرتےہوئے سخت سوال پوچھنے والے یوٹیوبر پر پی ٹی آئی رہنما کے ساتھیوں نے اس پر تھپڑوں کی بارش کردی۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران یوٹیوبر نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت سے سوال پوچھا کہ آپ کی پارٹی کے ایک ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ آپ کمیٹی کے عہدے کی بھیک مانگنے خواجہ آصف اور سپیکر قومی اسمبلی کے پاس چلے گئے تھے جنہوں نے فارم 45 میں ہارنے کے باوجود غیراخلاقی طریقے سے ریحانہ ڈار کو فارم 47 کے تحت ہرا یا۔ اس پر پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ تم اپنے الفاظ انسانوں والے کرو، بھکاری تم خود ہو گے اور میں لعنت بھیجتا ہوں ایسے بندے پر جو ایسی گھٹیا زبان استعمال کرتے ہیں۔ جس کو نہ اپنی عزت پیاری ہو نہ دوسرے کا خیال ہو۔
مزید پڑھیں:شیر افضل مروت کوپارٹی نے سائیڈ لائن کردیا گیا
شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ آپ اب مجھ سے سوال نہیں کریں گےاور وہاں سے ہٹنے کا کہتے ہوئے ہدایت کی کہ تم زندگی بھر مجھ سے کبھی بھی سوال نہیں کرو گے۔ اس کے بعد پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے اپنے ساتھ آئے لوگوں کو یوٹیوبر کو وہاں سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ اس واقعے کے بعد پیچھے کھڑے شیر افضل مروت کے ڈرائیور نے سوال پوچھنے والے یوٹیوبر پر تھپڑوں کی برسات شروع کردی البتہ وہاں پر موجود صحافیوں نے بروقت مداخلت کر کے یوٹیوبر کو بچا لیا۔چیئر مین پی اے سی نامزد نہ ہونے کا دکھ یا کچھ اورپی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت یو ٹیوبر کی جانب سے سوال پوچھے جانے پر سخت غصے میں آ گئے ، ساتھیوں کی مدد سے یو ٹیوبر کوتشدد کا نشانہ بناڈالا۔