ویزے میں تاخیر پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فاسٹ بالر محمد عامر کو آئرلینڈ نہ بھیجنے پر غور شروع کر دیا۔
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر عامر کی آئرلینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے میچ میں شرکت مشکوک مشکوک دیکھائی دے رہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق 4 سال قومی ٹیم میں واپسی کرنے والے فاسٹ بولر محمد عامر کو تاحال آئرلینڈ کا ویزا جاری نہیں کیا گیا۔ محمد عامر اپنی اہلیہ کے باعث برطانوی شہریت کے حامل ہیں جب کہ سال 2018 میں محمد عامر نے آئرلینڈ کا دورہ بھی کیا تھا ۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق آئرلینڈ کا ویزہ آج تک جاری نہ ہوا تو قومی فاسٹ بالر محمد عامر کو ممکنہ طور پر ڈبلن نہیں بھیجا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد عامر کے ویزے کے معاملے پر آئرلینڈ کرکٹ سے رابطہ کیا۔ پی سی بی نے محمد عامر کا ویزہ جاری نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ محمد عامر ٹیم کا اہم رکن ہے اور ویزہ جاری نہ ہونا حیران کن ہے۔
محمد عامر کا ویزہ جاری نہ ہونے پر آئرلینڈ کرکٹ سے وضاحت طلب کر لی گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے فاسٹ باؤلر محمد عامر کو تمام تر صورت حال سے آگاہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ویزہ جاری نہ ہونے کی صورت میں پی سی بی محمد عامر کو 15 مئی کو لیڈز بھیجے گا اور قومی فاسٹ بالر 15 مئی کے بعد قومی ٹیم کو انگلینڈ میں جوائن کریں گے۔ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ بروقت ویزا جاری کرنے کی ذمہ داری میزبانوں پر عائد ہوتی ہے۔ دوسری طرف پاکستان کا 17 رکنی سکواڈ دبئی سے براستہ آئرلینڈ کے شہر ڈبلن پہنچ چکا ہے جب کہ سپنر شاداب خان اور فاسٹ بالر حسن علی نے بھی سکواڈ کو جوائن کرلیا ہے۔ قومی ٹیم نے گزشتہ روز آرام کیا اور آج اپنا پہلا تربیتی سیشن شروع کرے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کل 10 مئی جمعہ کوہو گا۔