مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مابین پنجاب میں بلدیاتی ا لیکشن کے حوالے سے تحریری معاہدہ طے پا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق معاہدے پر پی پی پی اور ن لیگی مذاکراتی کمیٹیوں کے اراکین کے دستخط ہیں ۔ تحریری معاہدے کی نقول مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی قیادت کے پاس ہےجب کہ معاہدے کے تحت مسلم لیگ ن پنجاب میں رواں سال 2024 میں بلدیاتی ا نتخابات کرانے کی پابند ہوگی۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ دونوں سیاسی جماعتوں کے معاہدے کے مطابق ن لیگ پنجاب میں بھرتیاں میرٹ پر کرانے کی بھی پابند ہوگی اور پنجاب میں پاکستان پیپلز پارٹی مخالف انتظامی افسران تعینات نہیں کئے جائیں گے ۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے مخصوص اضلاع میں تعیناتیاں پیپلز پارٹی کی مشاورت سے کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں:عمران خان کا کیس فوجی عدالت میں جانا چاہئے، وفاقی وزیر قانون
اور پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین پنجاب اسمبلی کو یکساں ترقیاتی فنڈز جاری کئے جائیں گے ۔ ن لیگ پنجاب میں پی پی پی ورکرز کا خصوصی خیال رکھے گی ۔ پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق یہ تحریری معاہدہ صوبہ پنجاب کے امور سے متعلق ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ پی پی اور مسلم لیگ ن کے مابین یہ تحریری معاہدہ مرکز میں حکومت سازی کے دوران دونوں پارٹیوں کی باہمی رضا مندی سے ہوا تھا، جس کا مقصد دونوں پارٹیوں میں اعتماد سازی کی فضا ء کو برقرار رکھنا ہے۔