کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے بدھا کی مورتیاں اورکروڑوں روپے مالیت کی قیمتی نوادرات سمگل کرنے کی کوشش ناکا م بنا دی۔
نوادرات سمگلنگ میں ملوث ملزم کو بھی گرفتار کر لیا۔ محکمہ آثار قدیمہ کے ماہرین کے مطابق برآمد کی جانے والی نوادرات صدیوں سال پرانی ہیں جن کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہیں ۔ ضروری قانونی کارروائی کے برآمد شدہ بدھا کی نوادرات متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کی جائیں گی ۔ پہاڑی پورہ پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او عاقب خان اوردیگر نفری پولیس کے ہمراہ حاجی کیمپ کے قریب ناکہ بندی پر موجود تھے۔
مزید پڑھیں:پاک فوج کی دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں جاری، 6 ہلاک
اس دوران مشکوک موٹر کار کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی سے قدیم زمانے کے ، بدھا نوادرات برآمد کر کے ملزم شیر ولی ولد اکبر ولی سکنہ چترال کو حراست میں لے لیا ۔ گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران بدھا نوادرات سمگل کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی ۔ محکمہ آثار قدیمہ کے ماہرین کے مطابق برآمد ہونے والی بدھا نوادرات صدیوں پرانی ہیں جن کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے، ملزم کو مزید قانونی کارروائی کےلئے متعلقہ محکمے کے سپرد کیا جائے گا۔