سیکیورٹی فوسز نے ڈی آئی خان اور شمالی وزیرستان میں کارروائیاں کرتے ہوئے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دو الگ الگ آپریشنز میں 6 دہشت گرد ہلاک کر دیے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔جبکہ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک اور دہشت گرد انعام اللہ ہلاک ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: 9مئی افواج نہیں پورے پاکستان کا مقدمہ ہے، ملوث افراد کو آئین وقانون کے مطابق سزا دینی پڑے گی،ترجمان پاک فوج
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز، معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشتگرد کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔