ٹیوٹا نے قسطوں پر گاڑی حاصل کرنے کی خصوصی آفر متعارف کروا دی

ٹیوٹا نے قسطوں پر گاڑی حاصل کرنے کی خصوصی آفر متعارف کروا دی

حالیہ دنوں میں گاڑیوں کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے تاہم ٹیوٹا نے قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا۔ ٹیوٹا نے صارفین کو متوجہ کرنے کیلئے فارچونر، کورولا، یارس اور ہیلکس اقساط پر حاصل کرنے کیلئے خصوصی آفر متعارف کروا دی ہے۔ ٹیوٹا پاکستان، بینک الحبیب کے تعاون سے صارفین کیلئے اپنی پسندکی گاڑی کا مالک بننے کا خصوصی موقع فراہم کر رہا ہے، آپ آسان فنانسنگ کے ذریعے گاڑی حاصل کر سکتے ہیں۔ کمپنی نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ 1 سالہ KIBOR + 2.5% کے خصوصی مارک اپ ریٹ سے فائدہ اٹھائیں، جو آپ کی ڈریم کار کو مزید سستی بناتا ہے۔ سڑک پر ذہنی سکون کو یقینی بناتے ہوئے، صرف 1.9% کی خصوصی انشورنس کی شرح سے لطف اندوز ہوں۔ ٹیوٹا کے مشہور پروٹیکشن پلان کے ساتھ اپنی سرمایہ کاری کی حفاظت کریں۔ گاڑی کی معیاد میں اضافہ کرتے ہوئے مفت 4 سال کی توسیعی وارنٹی حاصل کریں۔ترجیحی ڈیلیوری حاصل کریں، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ آپ اپنی نئی ٹویوٹا میں بغیر کسی تاخیر کے سڑک پر پہنچ جائیں۔

 

مزید پڑھیں: جاپانی کمپنی ہونڈا نے اپنی گاڑیاں سستی کر دیں

 

دوسری جانب جاپانی کمپنی ہونڈا موٹرز نے اپنی مختلف گاڑیوں کی قیمتوں میں 6 لاکھ روپے تک کی کمی کردی۔ ہونڈا سٹی ایم ٹی1200سی سی 1 لاکھ پچاس ہزار روپے کی کمی سے 44 لاکھ 99 ہزار کی ہوگئی، ہونڈاسٹی سی وی ٹی 1200 سی سی 1 لاکھ 40 ہزار روپے کمی سے45لاکھ49ہزار کی ہوگئی ،ہونڈا سٹی سی وی ٹی1500سی سی 2لاکھ40ہزار روپے کی کمی کے بعد 51 لاکھ 99 ہزار روپے پر آگئی ہے ۔ کمپنی کی جاری نئی قیمتوں کے مطابق ہونڈا سٹی اے ایس پی،ایم ٹی1500سی سی 2 لاکھ پچاس ہزار روپے کی کمی کے بعد 53 لاکھ 99 ہزار روپے میں ملے گی جبکہ ہونڈا اے ایس پی اور سی وی ٹی 1500 سی سی 2 لاکھ پچاس ہزار روپے کی کمی سے 55 لاکھ 99 ہزار کی ہوگئئ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *