میری شیر افضل مروت سے کوئی لڑائی نہیں، عمر ایوب

میری شیر افضل مروت سے کوئی لڑائی نہیں، عمر ایوب

شیر افضل مروت کے الزامات پر سیکرٹری جنرل تحریک انصاف عمر ایوب کا ردِعمل آگیا۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےپاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین عمران خان ہمارے لیڈرہیں، وہ کہیں گے تو استعفیٰ بھی دے دیں گے۔ صحافی کے سوال کے جواب میں عمرایوب نے کہا کہ میری شیر افضل مروت سے کوئی لڑائی نہیں، شیرافضل مروت کا نام میں نے ہی دیا تھا،ان کا کہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی تک میری رسائی نہیں ہے۔ ان سے ملاقات کرکے ضرور پوچھے کہ شیرافضل مروت کا نام کیوں واپس لیا گیا۔

 

مزید پڑھیں: چئیرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کیلئے شیخ وقاص اکرم کا نام فائنل

اس سے قبل اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا تھا کہ میری ملاقاتوں میں رکاوٹ جیل حکام ڈال سکتے ہیں یا جو اوپر ہوتے ہیں وہ بھی رکاوٹ ڈال سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کل بھی عمران خان سے ملاقات کیلئے آیا لیکن ملنے نہیں دیا گیا اور آج بھی ملاقات سے روک دیا گیا ہے۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ میرا بانی پی ٹی آئی سے ملنا ضروری تھا لیکن عمر ایوب اور شبلی فراز نے مجھے ملاقات نہیں کرنے دی۔ شبلی فراز نے کہا کہ شیر افضل مروت کے نام پر ن لیگ کو اعتراض ہے۔شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا کہ سعودی سفیر کے اعتراض پر میرا نام چئیرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کیلئے ختم کرکے میری تذلیل کی گئی ہے۔ اب میری اس عہدے میں مزید کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ نہ مجھے عہدوں کا کوئی لالچ ہے،ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو میں نے اس وقت اُٹھایا جب یہ ایک مردہ گھوڑا بن چکی تھی۔عمران خان کیلئے کبھی مشکلات نہیں پیدا کروں گا۔میں نے عمران خان کو بتا دیا تھا کہ 8فروری سے مجھے ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *