شیر افضل مروت پی ٹی آئی قیادت پر برہم، سنگین الزامات کی بوچھاڑ

شیر افضل مروت پی ٹی آئی قیادت پر برہم، سنگین الزامات کی بوچھاڑ

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے موجودہ قیادت کیساتھ کام نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری ملاقاتوں میں رکاوٹ جیل حکام ڈال سکتے ہیں یا جو اوپر ہوتے ہیں وہ بھی رکاوٹ ڈال سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کل بھی عمران خان سے ملاقات کیلئے آیا لیکن ملنے نہیں دیا گیا اور آج بھی ملاقات سے روک دیا گیا ہے۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ میرا بانی پی ٹی آئی سے ملنا ضروری تھا لیکن عمر ایوب اور شبلی فراز نے مجھے ملاقات نہیں کرنے دی۔ شبلی فراز نے کہا کہ شیر افضل مروت کے نام پر ن لیگ کو اعتراض ہے۔شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا کہ سعودی سفیر کے اعتراض پر میرا نام چئیرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کیلئے ختم کرکے میری تذلیل کی گئی ہے۔ اب میری اس عہدے میں مزید کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ نہ مجھے عہدوں کا کوئی لالچ ہے،ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو میں نے اس وقت اُٹھایا جب یہ ایک مردہ گھوڑا بن چکی تھی۔عمران خان کیلئے کبھی مشکلات نہیں پیدا کروں گا۔میں نے عمران خان کو بتا دیا تھا کہ 8فروری سے مجھے ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔

 

مزید پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کا شیر افضل مروت سے ملنے سے انکار

 

مجھے بے توقیری قبول نہیں، پارٹی کی آفیشل ٹیم ہی میرے خلاف ہےشیر افضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے پولیٹیکل کمیٹی کا ممبر بنایا تھا، پولیٹیکل کمیٹی میں ووٹنگ کر کے مجھے ہٹایا گیا۔ان کا کہنا تھا میں تو الیکشن بھی لڑنا نہیں چاہتا تھا، بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر الیکشن لڑا، میں بانی پی ٹی آئی کے لیے نکلا تھا، آزادی کیلیے نکلا تھا، میں جس ایجنڈے کے لیے نکلا تھا وہ ایجنڈا آج ختم ہو گیا، یہ لوگ آئیں اور قیادت کریں میں ان کی پیروی کروں گا، یہ اپنے بیان دے دیں پھر میں ان کا کچھا چٹھا کھولوں گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *