خیبر پختونخوا: ن لیگ کی نائب صدر شازیہ اورنگزیب پارٹی عہدےسے مستعفی

خیبر پختونخوا: ن  لیگ کی نائب صدر شازیہ اورنگزیب پارٹی عہدےسے مستعفی

پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کی سابق رکن اسمبلی اور نائب صدر شازیہ اورنگزیب پارٹی عہدے اور رکنیت سے مستعفیٰ ہو گئیں ۔

لیگی رہنما شازیہ اورنگزیب نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ کسی بھی پارٹی کارکن کیلئے عہدہ یا رکنیت چھوڑنے ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہو ہے لیکن پاکستان مسلم لیگ ن صوبے میں ون مین شو بنی ہوئی ہے ۔ یہاں صوبائی صدر 15 ارب روپے لے کر جب شانگلہ جاتے ہیں اور پورے صوبے کو وہ یتیم کر دیتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کا شیر افضل مروت سے ملنے سے انکار

انہوں نے کہا کہ اس وجہ سے بلدیاتی الیکشن میں پارٹی کی پوزیشن 5ویں تھی اور 2024 کے الیکشنز میں پاکستان مسلم لیگ نون کے امیدواروں نے جو ووٹ لیے ہیں وہ ہمارے لیے شرم ہیں ۔ افسوس کی بات ہے کہ پارٹی کی لیڈرشپ کی عدم دلچسپی کی وجہ سے صوبائی صدر سے اس حوالے سے کوئی پوچھ گچھ نہیں کی گئی ۔

انکا مزید کہنا تھا میں سیلوٹ کرنا چاہوں گی شہاب الدین کو جنہوں نے ضمنی الیکشن لڑا جب وہ الیکشن نہ جیت سکے تو انہوں نے اپنے عہدے سینئر وائس صدر سے استعفی دیا ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *