وفاقی وزرا ءنے پنشن بوجھ سے نجات کیلئے اصلاحات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ریٹائرمنٹ کی عمر65سال تک کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔
حکومت نے پنشن اصلاحات سرکاری شعبے کے ملازمین بشمول آرمڈفورسز ، عدلیہ اور سویلین پنشنرز کیلئے رئٹائرمنٹ کی عمر کی حد بڑھانے کے پلان پر غور کر رہی ہے، ا س حوالے سے جب وفاقی وزرا ء سے پریس کانفرنس میں یہ سوال کیا گیا کہ پنشن اصلاحات پر عملدرآمد کے بعد آ رمی چیف یا چیف جسٹس کی ریٹائر منٹ کی عمر میں بھی توسیع ہو جائے گی۔ قومی موقر نامے میں شائع رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے جواب دیا کہ پنشن اصلاحات پر عملدرآمد سب کیلئے بلاتفریق ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: بشری بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم
انہوں نے کہا کہ متعلقہ ایکٹ جیسا کہ آرمی ایکٹ اور دیگر ایکٹ جیسا کہ عدلیہ کے حوالے سے بھی آئینی ترامیم متعارف کرا ئی جائیں گی ، اور پارلیمنٹ سے منظوری لی جائے گی ، تاکہ ان کو معاشرے کے تمام شعبوں پر عملدرآمد کیا جاسکے۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہےکہ ملک چندے سے نہیں ٹیکس سے چلتے ہیں اور یہ نہیں ہوسکتاکہ ہم صرف ایک طبقے پر ٹیکس لاگو کردیں، مہنگائی میں مزید کمی ہو گی ، جون ، جولائی اگست تک شرح سود میں بھی کمی ہوگی ، آئی ایم ایف کا وفد آئندہ سات سے10روز میں پاکستان کا دورہ کرے گا، آئی ایم ایف سے نئے پروگرام کے حجم اور مدت طے کرنے پر مذاکرات ہونگے، ہماری کوشش ہوگی کہ آئی ایم ایف کیساتھ بڑا اورطویل پروگرام کیا جائے۔
وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطااللہ تارڑ اور وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےکیا ، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ قومی اسمبلی نے پہلی قانون سازی 2700 ارب روپے کے ٹیکس وصولی کیلئے کی ، پنشن اصلاحات ضروری ہیں تاہم ان کو ابھی حتمی کیا جانا ہے، پنشن میں ابھی عمر کی حد کے حوالے سے نہ کوئی بل تیار ہوا نہ ہی کوئی قانون سازی ہوئی ، اگر پنشن ریفارمز کیساتھ جب عمل درآمد کی بات آئے گی تو پھر نیچے والے ملازم سے لے کر ادارے کے سربراہ تک سب پر لاگو ہونگی، وزیر اعظم نے کمیٹی قائم کی ہے جو جائزہ لے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اراکین سمیت دیگر سٹیک ہولڈرز کو ججز کی تقرری کے معاملے میں اعتراض ہے، ججز کی تعیناتی سے متعلق سب کچھ سپریم کورٹ میں چلا گیا ، فوج یا عدلیہ سمیت جس جس کی بات ہوگی متعلقہ سٹیک ہولڈرز سے بات کرینگے اور کوئی ایسا کام نہیں کرینگے جس سے کوئی تفریق یا تنازع پیدا ہو۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان ڈھانچہ جاتی اصلاحات اور جی ڈی پی کے تناسب سے ٹیکسوں میں اضافہ کیلئے اقدامات کررہاہے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کا شیر افضل مروت سے ملنے سے انکار
وزیرخزانہ نے کہاکہ سعودی عرب کے ایک بڑے وفد نے حال ہی میں پاکستان کاکامیاب دورہ کیااور پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے اپنے اعتمادکااظہارکیاہے۔وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہاہے کہ ملکی معیشت کا دارومدار سیاسی استحکام سے ہے،جو ملک اقتصادی طور پر مستحکم ہوگا وہی ترقی کرے گا،وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا کہ پنشن اصلاحات پر کمیٹی بنا دی ہے جو تجاویز پر غور کرےگی، جب تجاویز کو حتمی شکل دی جائے گی تو میڈیا اور عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔