ہمارے ملین مارچ کا 9 مئی کے واقعات سے کوئی تعلق نہیں، مولانا فضل الرحمٰن

ہمارے ملین مارچ کا 9 مئی کے واقعات سے کوئی تعلق نہیں، مولانا فضل الرحمٰن

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہمارے ملین مارچ کا 9 مئی کے واقعات سے کوئی تعلق نہیں۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی )ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پشاور کا جلسہ ہر حالت میں کر کے دکھائیں گے اور ہم اپنے اصولی مؤقف سےکسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پشاور جلسے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل بنائیں گے کہ کیا کرنا ہے ۔ انہوں نے کہاہے کہ ہمارے ملین مارچ کا 9 مئی کے واقعات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ 9 مئی کے واقعات پر ہم نے بھی احتجاج کیا تھا اور ملکی اداروں پر حملے کا پوری قوم نے نوٹس لیا تھا۔

( جے یو آئی) ملک بھر میں عوام کی قیادت کرے گی
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام ملک بھر میں عوام کی قیادت کرے گی۔ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی )ف ہی ملک میں تبدیلی لائے گی ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )سے معاملات بنتے ہیں تو بہت اچھی بات ہے اور ہم نے شخصی طور پر کسی کی توہین نہیں کی۔ قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف میرے دوست اور بھائی ہیں مجھے اندازہ ہے وہ بھی موجودہ سیاسی صور ت حال سے کافی پریشان ہیں۔

ہم چاہتے تھے حکومت تحریک انصاف کو دی جائے
انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے تھے کہ حکومت پی ٹی آئی کو دے دی جائے ۔ مسلم لیگ ن والے چاہتے تھے ہم حکومت میں آئیں ۔ہم نے ن لیگ کو اپوزیشن میں آنے کی دعوت دی ۔ اگر تحریک انصاف کو 8 فروری 2024کے انتخابات میں اکثریت ملی ہے تو انہیں حکومت دے دینی چاہیے تھی ۔ سربراہ جمعیت علمائے اسلام نے کہا کہ وہ مسلم لیگ ن سے دوستی رکھنا چاہتے تھے، ن لیگ انہیں حکومت میں آنے کا کہہ رہی تھی۔ ہم نے ن لیگ کو اپوزیشن میں آکر بیٹھے کا کہا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے پشین اور کراچی میں جلسہ کر کے دکھا دیا کہ عوام کیا ہوتی ہے۔ پشاورمیں ہونے والے جلسے میں بھی عوام دکھا دیں گے۔ تاکہ کسی کو پتہ چلے کہ ہمارے ساتھ کتنی عوام ہے ؟۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *