9 مئی کو قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹا جا ئیگا، وفاقی پولیس

9 مئی کو قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹا جا ئیگا، وفاقی پولیس

اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ 9مئی کو بغیر اجازت وفاقی دارالحکومت میں کسی کو ریلی نکالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ترجمان وفاقی پولیس کی طرف سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ ہے، شہر میں قانون کے خلاف اور بغیر اجازت احتجاج کرنے یا ریلی نکالنے کی اجازت کسی صورت نہیں دے سکتے ۔ وفاقی پولیس نے مزید کہا کہ کسی نے 9 مئی کو قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو اس کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

مزید پڑھیں: 9مئی افواج نہیں پورے پاکستان کا مقدمہ ہے، ملوث افراد کو آئین وقانون کے مطابق سزا دینی پڑے گی،ترجمان پاک فوج

اسلام آبادپولیس ہرگز انتشار برداشت نہیں کرے گی، آئین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )بیرسٹر گوہر نے 9 مئی کو پُرامن احتجاج کرنے کا اعلان کر رکھا ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *