پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع، مذاکرات شروع

پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع، مذاکرات شروع

پاکستان کو ورلڈ بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی امید ہے،چار سالہ نئے پروگرام کےلیے نئے سرے سے مذاکرات شروع کرد ئیے گئے ہیں۔

وزارت خزانہ کے حکام نے کہا ہے کہ کنٹری پارٹنرشپ اسٹریٹیجی پالیسی فریم ورک کے تحت پاکستان نے عالمی بینک کے ساتھ 4 سالہ نئے پروگرام کے لیے مذاکرات شروع کرد ئیے ہیں۔ 4 سے 5 سال کے لئے سی پی ایس زیادہ تر ترجیحی شعبوں پر فوکس کر ے گااور اس حوالے سے بات چیت جاری ہے تاکہ آئندہ پانچ سال کےلیے فنڈنگ کے بڑے شعبوں کے فریم ورک کو حتمی شکل دی جاسکے۔ حکام کے مطابق یہ سی پی ایس 2025 سے 2029 تک کو کور کر سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:سعودی سرمایہ کار ایس آئی ایف سی کے ذریعے بہترین فائدہ اٹھا سکتے ہیں ،وزیر اعظم

اب تک ہو نیوالے مذاکرات میں تاحال پالیسی فریم ورک اور سی پی ایس کی حقیقی معیاد طے نہیں ہوئی۔ سی پی ایس مالی سال 2022 ءسے 2026 ءتک حتمی صورت اختیار نہیں کر سکا کیونکہ انتخابات اور نئی حکومت کے قیام میں کافی وقت صرف ہوگیا۔ اب نئی منتخب حکومت آچکی ہے تو یہ عالمی ادارے سے نئے سی پی ایس کے لئے مذاکرات کر رہی ہے تاکہ 4 سے 5 سال کی معیادد کا سی پی ایس آئندہ ایک دو ماہ میں حاصل ہوجائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *